Breaking NewsEducationتازہ ترین
یو ای ٹی ملتان میں اوپن ڈے 8 اکتوبر کو منایاجائے گا
نواز شریف انجینرنگ یونیورسٹی ملتان میں اوپن ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب 8 اکبوبر کو ہوگی ۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نواز شریف انجینرنگ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ہونگے ، جبکہ آرگنائزر ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسسز کے سربراہ ڈاکٹر عمار احمد ہونگے۔
اس بارے میں ڈاکٹر عمار احمد نے بتایا ہے کہ اس ایونٹ کا مقصد اہلیان ملتان اور بچوں کے والدین کو یونیورسٹی میں مدعو کرنا ہے تاکہ انہےں معلوم ہو سکے کہ یونیورسٹی میں کون کونسی کلاسسز میں ابھی داخلے جاری ہیں، اور یہاں بچوں کو محدود وسائل میں رہتے ہوئے بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں اس وقت پڑھنے والے بچوں کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے، اور مزید بچے یہاں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں۔