Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں نئے طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی میں نئے تعلیمی سیشن میں داخل ہونے طلباء اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، جبکہ صدرات صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر عدنان طاہر نے کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ اپ تمام طلباء ہر اب یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپ اپنے والدین کے خوابوں کو پورا کریں، بلکہ ملک وقوم کی ترقی اور روشن مستقبل کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق طلباء کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، اس میں جدید ایس ایم ڈی سے مزین ہال، ای لیب، ای روز گار، سمارٹ یونیورسٹی کے حوالے سے پوری یونیورسٹی کو فری وائی فائی کی فراہمی شاندار اور نایاب کتب سے آراستہ لائبریری اور اعلیٰ تعلیم یافتہ استاتذہ کی موجودگی یقیناً آپ کے آنے والے روشن کل کی راہ ہموار کرے گی۔

اس موقع پر صدر شعبہ انگریزی پروفیسر ڈاکٹر عدنان طاہر نے نئے آنے والے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دلایا کہ شعبہ انگریزی اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل کوشش کرے گا، اس حولے استاتذہ کے مکمل تعاون کی یقین دہائی کراتے ہوئے انہوں نے طلباء کو کہا کہ اپ نے ایک بہترین ادارے کے بہترین شعبہ کا انتخاب کیا، جس کے لئے اپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تقریب کے منتظمین میں پروفیسر سعید ناصر کنٹرولر امتحانات شعبہ انگریزی، پروفیسر رابعہ محسن ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز، شعبہ پروفیسر مسعود رضوی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان شامل تھے، جبکہ پروفیسر زریاب نذر اور زرا الماس نے تقریب کی نظامت کے فرائض سر انجام دئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button