Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں یوم قرارداد پاکستان جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا

ویمن یونیورسٹی ملتان میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر عدیلہ سعید اور چیئرپرسنز نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ یوم پاکستان کے حوالے سے کہاہے کہ آج کا دن 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے کہ جس ملک کا خواب دیکھا تھا، اس کو دنیا میں کامیاب بنانا ہے ،23 مارچ کا دن ہر سال اہل پاکستان کو اس جذبے کی یاد دلاتا ہے جو قیام پاکستان کا باعث بنا۔

یہ دن 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا، یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا یہ مسلمانان پاک وہند کا دو قومی نظریے پریقین کا تاریخی اظہار تھا سب مل کر عہد کرتے ہیں کہ ہم آج سے اپنے ملک کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور پاکستان کو وہ حقیقی پاکستان بنانے کی بھی کوشش کریں گے جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا یعنی خوشحال اور روشن پاکستان، ویمن یونیورسٹی اپنے ملک کی ترقی کےلئے تمام تر اقدامات کرے گی اور اپنی طالبات کی کردار سازی کرے گی۔

ڈاکٹر عدیلہ سعید نے یوم پاکستان کے مختلف تاریخی پہلوؤں پر روشنی ڈالی، یونیورسٹی کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے عظیم اسلاف کے نقش قدم پر چلیں اور معاشرے کی ترقی اور بہبود کے لیے اپنی بھرپور کوشش کریں۔

دیگر مقررین نے یوم پاکستان کی اہمیت، برصغیر کے مسلمانوں کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کی طویل جدو جہد اور علیحدہ وطن کے لیے عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button