Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

امتحانات میں نقل کو روکنے کےلئے نگران عملے کے معاوضے میں اضافے کا فیصلہ

چیئرمین پی بی سی سی اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی زیر صدارت پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں امتحانات مِیں شفافیت لانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیار کی گئی۔

جس کے مطابق تمام بورڈ چیئرپرسنز کا اتفاق رائے ہوا کہ کسی بھی صورت پرائیویٹ نگران امتحانی ڈیوٹی کے لئے تعینات نہیں ہوں گے، تنگ گلیوں مِیں امتحانی مراکز نہیں بنیں گے، سکول /کالج/ شادی ہالز جہاں آسانی سے طلباء اور نگراں عملہ پہنچ سکے منتخب کئے جائیں ان کو سنٹر بنایا جائے گا۔

تمام بورڈز کو امتحانی عملہ کے معاوضے بہتر کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے، سوالیہ پرچہ جات کی لیکیج روکنے کے لیے واٹر مارک استعمال کیا جائیگا۔

دوران امتحان ریزیڈنٹ انسپکٹرز کی حاضری یقینی ہوگی کوتاہی کی صورت مین سخت تادیبی کاروائی کی جائے۔ امتحان جو بھی نقل میں ملوث ہو اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

سرکاری عمارات خصوصا کالج، سکول اور یونیورسٹی ہال کو ہی بطور امتحانی مرکز ترجیح دی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button