Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : پی ایچ ڈی اسکالر نجی اللہ شاہ اور عارفہ ظہور کے مقالہ جات کا کامیاب مجلسی دفاع

ادارہ علوم اسلامیہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پی ایچ ڈی اسکالر نجی اللہ شاہ نے پی ایچ کی ڈگری کے لئے مقالہ بعنوان "قصص بنی اسرائیل:سرسید احمد خان، مفتی محمد عبدہ اور سید رشید رضا کی فکر کے تناظر میں تحقیقی مطالعہ” پروفیسر ڈاکٹر محمود سلطان کھوکھر اور پروفیسر ڈاکٹر فریدہ یوسف کی نگرانی میں مکمل کیا۔

محقق نے مفسرین کا اسلوب تفسیر بیان کرتے ہوئے قصص بنی اسرائیل کی تفسیر میں ان کی آراء کا تقابلی جائزہ پیش کیا، جس سے دور جدید میں تفسیر کو ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔

پی ایچ ڈی اسکالر عارفہ ظہور نے مقالہ بعنوان "برطانوی مستشرقین کی سیرت نگاری” پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نتکانی کی زیر نگرانی مکمل کیا۔
محققہ نے مستشرقین کے سیرت پر اعتراضات کا جائزہ لیا اور دلائل سے ان کا رد پیش کیا۔

مجلسی دفاع میں ممتحن کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائرکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے انجام دئے اور معیاری تحقیق اور ڈگری کی تکمیل پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال،پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب،پروفیسر ڈاکٹر محمود سلطان کھوکھر، پروفیسر ڈاکٹر فریدہ یوسف،پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نتکانی، پروفیسر ڈاکٹر منزہ حیات، پروفیسر ڈاکٹر رضیہ شبانہ، پروفیسر ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر،ڈاکٹر سائرہ طیبہ اور ڈاکٹر عبد الرحمن کے علاوہ کثیر تعداد میں اسکالرز نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button