Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرائمری سکول رحیم آباد مسائل کا گڑھ بن گیا؛ موٹر خراب، بچے پانی کو ترس گئے
محلہ رحیم آباد شمس آباد کا پرائمری سکول مسائل کی آماجگا ہ بن گیا ہے، صفائی ستھری کی صورتحال خراب ہے جبکہ سکول میں پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ سکول میں موٹر کا بور بیٹھ گیا جس کی وجہ سے پانی دستیاب نہیں ہے، اس سکول میں صبح نو (لیبرکلاس) بھی ہوتی ہے جس کی تعداد 40 سے زائد ہے، سکول انتظامیہ پیسے نہ ہونے بہانہ بنارہی ہے۔
والدین نے احتجاج کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ سکول میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، موٹر ٹھیک کرائی جائے ورنہ واٹر ورکس بلاک کرکے احتجاج کیا جائے گا، جس کی ذمے داری محکمہ سکولز پر ہوگی ۔