Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ سکولوں کو طلباء کےلئے اپنی بسیں چلانے کا پابند کردیا گیا

بڑھتی ہوئی سموگ کے سدباب کے لئے پرائیویٹ سکولوں کے 60 فیصد بچوں کو ہر صورت ذاتی سکول بس پر لانے کا پابند کردیا گیا، محکمہ تعلیم نے تمام پرائیویٹ سکولوں کو بسیں خریدنے کا سرٹیفکیٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو جمع کروانے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

تفصیل کے مطابق سموگ میں اضافہ کے باعث سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولوں کے 60 فیصد بچے ہر صورت سکول بس پر آئیں گے، پرائیویٹ سکولز کو ہر صورت اپنی سکول بس خریدنی پڑیں گی، سکول 60 فیصد بچوں کو ذاتی بسوں پر لانے کے پابند ہونگے۔ احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

محکمہ تعلیم نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button