Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9 : پوائینٹس ٹیبل پر ملتان کے سلطانز کا پہلا نمبر

پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن ملتان اور لاہور میں بیک وقت بھر پور جوش و جزبہ سے جاری ہے، ملتان سلطانز اس وقت پوائینس ٹیبل پر پہلے نمبر براجمان ہے۔

ٹیبل کے اعداد و شمار کے مطابق ملتان سلطانز کی ٹیم نے نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں، اور تینوں میچز میں ہی فاتح رہی ہے۔ ملتان کے سلطانز اس وقت 6پوائینٹ اور 165۔1 کے رنز ریٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

دوسرے نمبر پر کوئیٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم ہے، جس نے ملتان سلطانز کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے اپنے اب تک تینوں میچز جیتے ہیں، 6 پوائینٹس اور 686۔0 کے رنز ریٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن سمبھالے ہوئے ہے۔

اسلام آباد یو نائیٹڈ نے اب تک کھیلے گئے 3 میچز میں سے دو ہارے ایک میچ جیتا ہے، 2 پوائینٹ کے ساتھ تیسرے نمبر ہے، جبکہ اس کا رن ریٹ 028۔0 ہے۔

کراچی کنگز اب تک 2 میچز کھیلی ہے، ایک جیتا اور ایک ہارا ہے، 2پوائینٹس اور 638۔0- رن ریٹ کےساتھ چوتھی پوزیشن پو موجود ہے۔

لاہور قلندرز نے ملتان سٹیڈیم میں ہارنے کی ہیٹرک مکمل کی، اور اب تک کوئی میچ نہیں جیتا، وہ 0 پوائینٹ کے ساتھ 347۔0- ریٹنگ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

پشاور زلمی نے اب تک 2 میچ کھیلے، اور دونوں ہی ہارے ہیں، وہ بھی بنا کسی پوائینٹ کے 255۔1- کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ آج نواں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ، مقامی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہوگا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button