Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب حکومت نے ہونہار و مستحق طلباء کیلئے سکالرشپ کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے پیف کے سکالرشپ کا اعلان کردیا، جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان 2023 میں 60 فیصد نمبر کے ساتھ پاس کرنے والے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔ آن لائن درخواست پنجاب ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ میں جمع کروائی جاسکیں گی۔

یتیم طلباء و طالبات سکالر شپ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔ 60 ہزار سے کم تنخواہ والے گریڈ 1 سے 4 تک کے سرکاری ملازمین کے بچے اہل ہوں گے۔ اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات اپلائی کرسکیں گے۔ خصوصی طلبا وطالبات بھی سکالرشپ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔

محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے تحت ہونہار اقلیتی طلباء کو سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ دہشت گردی میں شہید ہونے والے سویلین کے بچے بھی اہل ہوں گے۔

درخواست 31 جنوری تک پیف کو آن لائن جمع کروائی جاسکیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button