Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف کا پوزیشن لینے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب منعقد کرانے کا اعلان
پیف میٹرک کے امتحانات میں پورزیشن حاصل کرنے والے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب منعقد کرے گی ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیف انتظامیہ بورڈ میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے پارٹنر سکولوں کے بچوں کے اعزاز میں جلد تقریب منعقد کرے گی، اس لئے تمام پارٹنر سکول اپنے طلباء کے نتائج جلد سے جلد سکول انفارمیشن سسٹم میں اپ لوڈ کریں۔
اگر اصل رزلٹ کارڈ موجود نہ ہو تو آن لائن رزلٹ کارڈ کی کاپی ساتھ اپ لوڈ کردیں ، جبکہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی تفصیل متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں وٹس ایپ کریں ۔