Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

17 اے کے تحت جونیئر کلرک کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب

محکمہ سکولز ملتان میں 17 اے کے تحت جونیئر کلرک کی بھر تی کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ۔

تفصیل کے مطابق ایسے امیدوران جن کے والدین محکمہ تعلیم ملتان میں کام کرتے ہوئے دوران سروس وفات پاگئے ہیں یا میڈیکل گروانڈ پر ریٹائرڈ ہو گئے ہیں اور بطور جو نئیر کلرک (110-BS) ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی، ملتان بھرتی ہونا چاہتے ہیں اور قواعد و ضوابط پر پورا اترتے ہیں وہ اپنی درخواستیں 4 مئی تک جمع کرواسکتے ہیں۔

جونیئر کلرک کےلئے تعلیمی قابلیت انٹر میڈیٹ (سیکنڈ ڈویژن) اور 25 الفاظ فی منٹ ٹائپنگ سپیڈ (انگلش کمپیوٹر ) ہونی چاہیے جبکہ مائیکروسافٹ آفس پروگرام میں مہارت ہونی چاہیے، کمپیوٹر پر ٹائپنگ ٹیسٹ 9مئی کو ہوگا، ٹیسٹ سنٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت ملتان کو بنایا گیا ہے۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اصل اسناد و دستاویزات / شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔ اُمیدواران جنہوں نے اپنے کیس دفتر ھذا میں جمع کرا رکھے ہیں اُن کو کال لیٹر اور پر فارمہ برائے اجراء و رول نمبر سلپ بذریعہ ڈاک ان کے گھر کے پتہ پر ارسال کر دیے گئے ہیں جن اُمیدواران کو کال لیٹر اور پرفارمہ نہ ملے تو وہ دفتر سے وصول کر لیں اور پرفارمہ پر اپنے کوائف پر کرکے اور فوٹو لگا کر اپنے والدین کے سکول کے سربراہ ادارہ سے تصدیق کرائیں اور دفتر میں جمع کرواکر رول نمبر سلپ حاصل کریں۔

جن امیدوران کو رول نمبر سلپ جاری ہو گی وہ ہی ٹائپنگ ٹیسٹ میں شمولیت کر سکیں گے، ٹائپنگ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدوران کا تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو بعد میں ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button