Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایس سی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے بجٹ مسترد کر دیا
پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر رانا دلشاد علی ، راو ساجد مصطفی ٰ، رانا اسلم انجم ، اور دیگر نے کہا کہ تنخواہوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے، وہ مہنگائی کے تناسب سے بہت کم ہے ۔
مہنگائی تقریبا دو سو پرسنٹ عروج پر پہنچی ہے، جبکہ اضافہ صرف 30 ۔35.17 فی صد کیا گیا ہے، جبکہ سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ کافی عرصہ سے فریز ہیں ، وو موجودہ تنخواہوں پر ملنے چاہیے۔
سرکاری ملازمین کے کے کنوینس الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں اضافہ نہیں کیا گیا ،جو کہ سراسر نا انصافی ہے فوری طور پر ان میں بھی اضافہ کیا جائے۔
اگر سرکاری ملازمین اور اساتذہ کے کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے گئے ہیں، سرکاری ملازمین اور اساتذہ اپنے حق کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں گے۔