زکریا یونیورسٹی کی سوئی گیس سپلائی کاٹ دی گئی
محکمہ سوئی گیس نے بل کی عدم ادائیگی پر زکریا یونیورسٹی کی کالونیوں کی گیس سپلائی بند کردی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : گیس کا بل چار کروڑ 25 لاکھ آگیا، محکمہ سوئی گیس نے کنکشن منقطع کرنے کی وارننگ دیدی
سوئی گیس حکام کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا بل چار کروڑ سے تجاوز کرگیا ہے مگر ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کو وارننگ بھی دی گئی تھی مگر انہوں نے ادائیگی نہیں کی۔
جبکہ دوسری طرف پراجیکٹ ڈائریکٹر مینٹیننس ونگ کی طرف سے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ تمام سٹاف کالونیوں میں رہائش پزیر اساتزہ کرام، افسران، اور ملازمین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی اور کچھ ہنگامی ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے یونیورسٹی میں سوئی گیس کی سپلائی بند رہے گی، گیس کی لیکیج ہوئی ہے جسکی وجہ سے خدانخواستہ کوئی حادثہ نہ رونما ہو جائے اس لیئے گیس بند کی گئی ہے، جب تک مرمت نہی ہو جاتی اور اس کام میں کافی وقت درکار ہے۔
جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ سوموار کو یونیورسٹی کھلنے کے بعد بل کی ادائیگی کے بعد گیس کی بحالی کا امکان ہے ۔