Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی سوئی گیس سپلائی کاٹ دی گئی

محکمہ سوئی گیس نے بل کی عدم ادائیگی پر زکریا یونیورسٹی کی کالونیوں کی گیس سپلائی بند کردی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : گیس کا بل چار کروڑ 25 لاکھ آگیا، محکمہ سوئی گیس نے کنکشن منقطع کرنے کی وارننگ دیدی

سوئی گیس حکام کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا بل چار کروڑ سے تجاوز کرگیا ہے مگر ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کو وارننگ بھی دی گئی تھی مگر انہوں نے ادائیگی نہیں کی۔

جبکہ دوسری طرف پراجیکٹ ڈائریکٹر مینٹیننس ونگ کی طرف سے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ تمام سٹاف کالونیوں میں رہائش پزیر اساتزہ کرام، افسران، اور ملازمین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی اور کچھ ہنگامی ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے یونیورسٹی میں سوئی گیس کی سپلائی بند رہے گی، گیس کی لیکیج ہوئی ہے جسکی وجہ سے خدانخواستہ کوئی حادثہ نہ رونما ہو جائے اس لیئے گیس بند کی گئی ہے، جب تک مرمت نہی ہو جاتی اور اس کام میں کافی وقت درکار ہے۔

جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ سوموار کو یونیورسٹی کھلنے کے بعد بل کی ادائیگی کے بعد گیس کی بحالی کا امکان ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button