Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جنوبی پنجاب موئے تھائی چیمپئن شپ ملتان ڈویژن نے جیت لی

ملتان سپورٹس گراونڈ جمنیزیم ہال  میں جنوبی پنجاب موئے تھائی چیمپئین شپ منعقد ہوئی، جس میں 44۔41 کلو گرام لیڈیز ویٹ کیٹیگری میں ملتان ڈویژن کی جویریہ نے پہلی، مریم تابانی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
48۔45 ویٹ کیٹیگری میں بہاولپور کی زرتاشہ مریم نے پہلی اور ملتان ڈویژن کی ارم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

51۔48 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں ملتان ڈویژن کی امبرین ابراھیم نے پہلی اور مہوش ملک نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
56۔51 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں ملتان ڈویژن کی انشاء اور طیبہ ارشد نے دوسری پوذیشن حاصل کی۔

بوائز میں 48۔45 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں ملتان ڈویژن کے عبدالرحمن نے پہلی، بہاولپور کے مدثر نے دوسری اور ڈی۔جی۔خان کے محمد حشام علی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

51۔48 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ملتان ڈویژن کے سلمان تابانی نے پہلی، بہاولپور کے یعقوب معراج نے دوسری اور ڈی۔جی۔خان کے محمد حشام  احمد خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

54۔51 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ملتان ڈویژن کے نعمان نے پہلی اور بہاولپور ڈویژن کے احمد خان نے دوسری اور ڈی۔جی۔خان کے خلیل خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

57۔54 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ملتان ڈویژن کے مدثر  ے پہلی۔ بہاولپور کے عبدالفتح نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

60۔57 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں بہاولپور کے وکیل نے پہلی، ملتان کے آفاق نے دوسری اور ڈی۔جی خان کے راشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اوپن ویٹ کیٹیگری میں ڈی۔جی۔ خان کے فیصل نے پہلی۔ بہاولپور کے نصراللہ نے دوسری اور ملتان کے اسد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنا منٹ کمیٹی میں محمد نعیم خالد۔ ارشاد آفریدی، ظہر مغل۔ مسرت علیخان دستی۔ ۔محمد شعیب۔ محمد احسن۔ ڈاکٹر طاہر جاوید۔ عبدالرزاق شامل تھے۔

مین ریفری کے فرائض  نیشنل چیمپئین ۔عاز احمد نے سر انجام دئے۔

آخر میں مہمان خصوصی ملک مسرور حیدر عثمان سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب۔  سید انیس مہدی سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر محمد کشور سیکٹری پنجاب موئے تھائی ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، اور کہا کہ اگر حکومت اس گیم کی سرپرستی کرے تو موئے تھائی کے کھلاڑی بین الاقوامی لیول پر ملک کا نام مزید روشن کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button