Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں کے ڈیٹا کی درستگی کے لیے خصوصی مہم کا آغاز، اساتذہ اور تعلیمی افسروں کی نئی ذمے داریاں

پنجاب حکومت کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسکول انفارمیشن سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں کے ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے اساتذہ اور تعلیمی افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ڈیٹا کی خامیوں پر تشویش، نوٹیفکیشن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کی جانب سے خود رپورٹ کیے گئے ڈیٹا میں متعدد خامیاں پائی گئی ہیں۔

طلباء کی انرولمنٹ اور حاضری میں بڑا فرق موجود ہے سکولوں میں اساتذہ کی دستیابی کی معلومات غیر تسلی بخش ہیں، آئی ٹی اور سائنس لیبز، بجلی، اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے ڈیٹا غیر درست ہے، یہ مسائل پالیسی سازی کے عمل میں رکاوٹ بن رہے ہیں کیونکہ تمام فیصلے سکول انفارمیشن سسٹم کے ڈیٹا کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، جس پر ڈیٹا کی درستگی کےلئے لائحہ عمل تیا ر کیا گیا ہے ،

ہیڈ ٹیچرز: تمام اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو ڈیٹا کی درستگی کی بنیادی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو پرائمری اور ایلیمنٹری اسکولوں میں ڈیٹا کی تصدیق کے لیے سکولوں کے دورے کا پابند بنایا گیا ہے ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں ڈیٹا کی درستگی کے لیے ڈی ڈی ای اوز کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

سی ای اوز اور ڈی ای اوز کو کم از کم 5-10 فیصد اسکولوں کا خود دورہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ڈیڈ لائن اور کارروائی کی وارننگ حکومت نے تمام افسران کو 31 دسمبر 2024 تک اسکولوں کے ڈیٹا کی درستگی مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔اگر مقررہ وقت میں ڈیٹا درست کر لیا گیا تو کسی افسر کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔لیکن 31 دسمبر کے بعد اگر کوئی اسکول کا ڈیٹا غلط یا جعلی پایا گیا تو اسکول کے ہیڈ اور متعلقہ اے ای اوز اور ڈی ای اوز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹنگ اور مانیٹرنگ افسر کے اسکول کے دورے کو لاگ بک میں درج کیا جائے گا اور ان کے مشاہدات اور اقدامات کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button