Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طلباء اور شہریوں نے زکریا یونیورسٹی سیکیورٹی حکام کا حکم ماننے سے انکار، سیف پارکنگ ویران

زکریا یونیورسٹی نے کیمپس میں گاڑیوں کی چوری روکنے کےلئے سیف پارکنگ کا آغاز کیا تھا مگر طلباء اور شہریوں نے اس سہولت سے استفادہ نہ کیا جس پر ریزیڈنٹ آفیسر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے مطابق مارچ 2024ء سے یونیورسٹی کے اندر 13 عدد سیف پارکنگز کا انتظام کیا گیا ہے۔

ان سیف پارکنگز بارے ماہ فروری 2024 سے تشہیر بذریعہ پینا فلیکس ، سائن بورڈ اور سوشل میڈیا کر دی گئی تھی اور تمام ڈیپارٹمنٹس، دفاتر اور ہاسٹلز کو بھی خطوط بھیجوا دیئے گئے تھے کہ تمام اساتذہ کرام، افسران، ملازمین اور طلباء اپنی موٹر سائیکل سیف پارکنگز میں وائر لاک لگا کر کھڑی کریں اور وہاں پر موجود سکیورٹی سٹاف سے ٹوکن لیں۔ ان سیف پارکنگز کے علاوہ کسی بھی جگہ موٹر سائیکل کھڑی کرنے والا اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔ لیکن ابھی بھی کچھ افراد سیف پارکنگز کے علاوہ دوسری جگہ کھڑی کرتے ہیں۔

ریذیڈنٹ آفیسر کی طرف سے دوبارہ ہدایت کی جاتی ہے کہ یونیورسٹی میں آنے والے تمام افراد اپنی موٹر سائیکل نزدیکی سیف پارکنگز میں کھڑی کریں ورنہ کسی نقصان کی صورت میں سکیورٹی ونگ یا یونیورسٹی انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button