Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے سکولوں میں سٹوڈنٹس الیکشن مکمل ہوگئے

جنوبی پنجاب کے 4823 ایلیمنٹری، ہائی اور ہائیر سکینڈری گرلز و بوائز سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز کا 14 ہزار سے زائد نمائندوں کا چناؤ، کامیاب امیدواروں کے حامیوں کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر رقص، سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹریز سمیت دیگر تعلیمی و انتظامی افسران سکولوں کا دورہ کر کے پولنگ کے عمل کا جائزہ لیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو فیصلہ سازی، مشاورت، انتظامی معاملات پر دسترس، جمہوری اقدار سے متعارف کرانے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں عملی شرکت یقینی بنانے کے لیے گزشتہ روز سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔

جنوبی پنجاب کے 4823 گرلز و بوائز مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں ہونے والے اس انتخابی عمل میں 12 لاکھ 45 ہزار طلبہ نے 14 ہزار 469 امیدواروں کا انتخاب کیا۔

ضلع بہاول نگر کے 575 سکولوں میں ایک لاکھ 35 ہزار 506 طلباء و طالبات نے سٹوڈنٹ کونسلوں کے 1725 عہدے داران کا انتخاب کیا۔

ضلع بہاول پور کے 481 سکولوں میں 1443 نمائندوں کا چناؤ کیا گیا۔

ضلع ڈیرہ غازی خان کے 333 سکولوں میں 999 عہدے داروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

ضلع خانیوال کے 598 سکولوں میں 1794 امیدوار منتخب کیے گئے۔

ضلع لیہ کے 421 سکولوں میں 1263 عہدے داروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔

ضلع لودھراں کے 261 سکولوں میں 783 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔

ضلع ملتان کے 434 سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے 1302 عہدے دار منتخب کیے گئے۔

ضلع مظفر گڑھ کے 413 سکولوں میں 1239 عہدے داروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

ضلع رحیم یار خان کے 650 سکولوں میں 1950 نمائندوں کو منتخب کیا گیا۔

ضلع راجن پور کے 170 سکولوں میں 510 عہدے داروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

ضلع وہاڑی کے 487 سکولوں میں 1461 امیدواروں کو منتخب کیا گیا۔ مجموعی طور پر جنوبی پنجاب کے 242 ہائیر سکینڈری، 2106 ہائی اور 2475 ایلیمنٹری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے 14 ہزار 469 صدور، نائب صدور اور جنرل سیکرٹریز کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

سٹوڈنٹ کونسلوں کے ان انتخابات میں 6 لاکھ 55 ہزار 56 طلباء اور 5 لاکھ 90 ہزار 309 طالبات نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات میں پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے 11 بجے تک رکھا گیا اور اس دوران کافی گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔

سکولوں میں الیکشن کمشنرز کی طرف سے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد طلباء و طالبات گروپ کی صورت میں جیتنے والے امیدواروں کے حق میں نعرہ زن رہے۔

دریں اثناء سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی جب کہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب آغا ظہیر عباس شیرازی نے ملتان میں گورنمنٹ کمپری ہنسیو بوائز ہائیر سکینڈری سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مون لائٹ کا دورہ کر کے سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پرامن اور شفاف طریقے سےانتخابی عمل کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا، اور اس حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کو سراہا۔

واضح رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی طرف سے سٹوڈنٹ کونسلوں کے ان انتخابات میں پولنگ کے عمل کا جائزہ لینے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی، انتخابی مہم، الیکشن کمشنر اور الیکشن ٹربیونل کی تقرری، بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس اور پولنگ سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے سیکشن آفیسر آفاق موریس کو مظفر گڑھ، ڈپٹی سیکرٹری سیف الرحمان خان کو ضلع ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق اور مانیٹرنگ آفیسر قرۃ العین صدیقی کو ضلع لیہ، ڈپٹی سیکرٹری فیصل شہزاد اور مانیٹرنگ آفیسر ثمرین ندیم کو ضلع وہاڑی، سیکشن آفیسر حنا چوہدری کو ضلع خانیوال، سیکشن آفیسر قرۃ العین خان کو ضلع بہاول پور، سیکشن آفیسر بریحہ زینب کو ضلع لودھراں جب کہ سیکشن آفیسر محمد صدیق کو ضلع بہاول نگر کے لیے ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button