ویمن یونیورسٹی : سورۃ الرحمٰن کے فضائل اور برکات بارے سیمینار
ویمن یونیورسٹی ملتان شعبہ علوم اسلامیہ اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام سورۃ الرحمٰن کے فضائل اور برکات بارے سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہ یہ سُورہ کلی طور پر خدا کی ان مختلف مادّی ومعنوی نعمتوں کو بیان کرتی ہے جو اس نے اپنے بندوں کے لیے ارزانی فرمائی اور انہیں ان میں محصول کیاہے۔
ان نعمتوں کابیان اس انداز میں ہے کہ اس سُورہ کانام "” سُورہ رحمت "” یا "” سورہ نعمت”” رکھا جاسکتا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ یہ سورہ "” الرحمن”” سے شروع ہوا کہ جو خدا کا اسم مبارک ہے، اور اس کی رحمت ِ واسعہ کوبیان کرتاہے، اورختم ہوا خُدائے ذوالجال کے اجلال و اکرام پر "”فَبِأَیِّ آلاء ِ رَبِّکُما تُکَذِّبان”” کا جملہ جس کے ذریعے خدانے اپنی نعمتوں کا اپنے بندوں سے اقرار لیا ہے اکتیس مرتبہ اس سُورہ میں آ یاہے ۔
مقررین مس صدف راشد، مس فوزیہ یوسف اور ڈاکٹر اسما صفدر نے کہا کہ رحمٰن کا نام اللہ کے خوبصورت ترین ناموں میں سے ایک نام پر رکھا گیا ہے۔
اس سورہ میں خدا کے فضل کی مثالیں دی گئی ہیں اور اللہ کے مختلف تحائف کی اہمیت کو دہرایا گیا ہے۔سورہ الرحمٰن ہمیں رحمت الٰہی کے تصور پر غور کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ اللہ نے ہمیں مختلف تحائف دیے ہیں۔ یہ دنیا بھی ایک تحفہ ہے ۔
درخت، کھانا، ہمارے ارد گرد کا ماحول، ہوا، پانی، صحت مند جسم اور دماغ، خاندان، دوست، سب کچھ ایک تحفہ ہے، ہم اس سب کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتے ہیں، لیکن اس آخر میں اس طرح کے ہر تحفہ کی اہمیت ہوتی ہے۔
سورہ الرحمٰن ہمیں یاد رکھنے میں مدد کرتی ہے کہ اس طرح کے تمام خدائی احسانات ایسی چیز نہیں ہیں جن سے ہمیں غفلت برتنی چاہیے۔
سورۂ رحمن کے ذریعے لوگوں کی ذہنی’ جسمانی اور روحانی بیماری وںکا یقینی علاج ہوتا ہے، سورہ رحمن کی قرآن تھراپی کے ذریعے لاعلاج مریضوں کا کامیاب علاج ہوچکا ہے بلکہ بہت سے لوگوں نے بتایا کہ سورۃ رحمن سننے سے ان کی بہت سی پیچیدہ بیماریاں ختم ہوگئیں ہیں۔
سورۂ رحمن قاری عبدالباسط کی آواز میں بغیر ترجمہ پچاس منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہے۔ جب کوئی مکمل طور پر اپنی توجہ سورۃ رحمٰن کی طرف کرکے تلاوت سنتا ہے اور اپنی آنکھیں بند کرتا ہے تو سورۃ رحمٰن کی ہر آیت سننے کے ساتھ اس کے جسم کے اندر ایک حرارت پیدا ہوتی ہے اور جب سورۃ رحمٰن کی تلاوت سننے کے بعد وہ آدھا گلاس پانی پیتا ہے تو وہ اس طرح محسوس کرتا ہے کہ جس طرح انگاروں کے اوپر پانی ڈالا جاتا ہے۔
سورۃ رحمٰن کے ان مشاہدوں کا جب ناروے میں پتہ چلا تو ناروے اوسلو سے پرائم ٹی وی سے یہ پروگرام پوری دنیا میں دکھایا گیا اور سورۃ رحمٰن کے پروگرام کی افادیت نے پوری دنیا کو چونکا دیا ہے۔
سورہ الرحمٰن بار بار ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنے کی یاد دلاتی ہے کیونکہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ ہمارے لیے اللہ کا تحفہ ہے۔
ہمیں چاہیے کہ ہم دنیا کے لیے کام کریں اور نیک اعمال میں مشغول ہوں اور اللہ ہی کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے سورۃ الرحمٰن کو دل سے سیکھنا امن و سکون کا باعث ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنے آپ کو اللہ کے مختلف احسانات کی یاد دلا کر ہم تناؤ اور ذہنی دباؤ کا مقابلہ کر سکتے ہیں، اور اپنے ایمان کو بھی مضبوط کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔