Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سوئس حکومت نے پاکستانی طلباء کےلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا

سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر پاکستانی طلباء کیلئے آئندہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے”ایکسیلینس سکالرشپ” کا اعلان کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق خواہش مند امیدواروں کیلئے ماسٹرز کے بعد ایک سال کی تحقیق، ماسٹرز کے بعد تین سالہ پی ایچ ڈی اور ایک سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام رکھے گئے ہیں۔

سفارت خانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اضافی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

سوئس گورنمنٹ ایکسیلینس سکالرشپ کا بنیادی مقصد ماسٹر یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے والے غیر ملکی ریسرچرز کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنا ہے۔

سکالرشپ حاصل کرنے والوں کا انتخاب فیڈرل کمیشن فار سکالرشپ فار فارن سٹوڈنٹس کی نگرانی میں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button