Breaking NewsSportsتازہ ترین
ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کرکٹ میں انڈر 13 اور انڈر 16 کھلاڑیوں کے تربیتی شیڈول اعلان کا کردیا گیا
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کرکٹ میں انڈر 13 کھلاڑی کو نو نومبر جبکہ انڈر 16 کھلاڑیوں کو بارہ نومبر کو طلب کرلیا گیا۔
محمد جمیل کامران چیف آرگنائزر پروگرام کے مطابق ‘ٹیلنٹ کی تلاش’ پروگرام کرکٹ میں وہ بچے جہنوں نے اپنی رجسٹریشن انڈر 13کییٹیگری میں کرواِئی ہے، وہ 9 نومبر 2023 بروز بدھ صبح دس بجے سفید یونیفارم میں اپنے کٹ بیگ کے ساتھ ایم سی جی گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں محمد مرسلین رپورٹ کریں، جبکہ انڈر 16کھلاڑی بارہ نومبر اتوار کو صبح دس بجے ایم سی جی گراونڈ نواں شہر ملتان میں رپورٹ کرینگے۔
کھلاڑیوں کو پی سی کوچ مخدوم مظفر عالم، ساجد رشید اور زوہیب ملک ٹریننگ دیں گے۔
انڈر 19 کے شیڈول کا بھی جلد اعلان کردیا جائے گا، جن کو پی سی بی کوالیفائیڈ کوچز تربیت دینگے۔