Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ اور سرکاری ملازمین کا مطالبات کی منظوری کے لئے بڑا احتجاج آج لاہور میں ہوگا

سکول، کالجز اور سرکاری اداروں کے ملازمین ایک ہفتے سے اپنے مطالبات کی منظوری کےلئے سراپا احتجاج ہیں، سکولوں میں بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر پڑھا رہے تھے، اب احتجاج اور دھرنے کےلئے آج لاہور میں مظاہرہ کریں گے۔

جس کےلئے گزشتہ روز اساتذہ نے مکمل تیاری کی، ہر پرائمری سکول سے 2، ہر مڈل سکول سے 3 اور ہر ہائی و ہائر سیکنڈری سکول سے 4سے 5 اساتذہ احتجاج میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج میں ہر سکول سے ٹیچرز کی شرکت ضروری ہے۔ زنانہ سکولوں سے معلمات نہیں جاسکتیں معلمات چندہ کسی کونہ دیں بلکہ اپنے سکول کے ملازم کولاہور بھیجیں۔

تمام اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ یونین عہدیدار کو چندہ نہ دیں بلکہ اپنے ٹیچرز کے اخراجات سکول کے اساتذہ خود اکھٹے کریں، دھرنا کافی دنوں تک چلنے کا امکان ہے، اس لئے مکمل تیاری کے ساتھ لاہور پہنچا جائے گا۔

ملتان سے صبح چار بجے قافلے روانہ ہوں گے، جبکہ قائدین کی ایک بڑی تعداد رات کو ہی لاہور کےلئے روانہ ہوگئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button