ملتان : چیئرمین تعلیمی بورڈ نے رجسٹریشن برانچ پر تبادلوں کی چھری چلادی، برسوں کے تنازعات ختم
چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان نے عرصہ دراز سے متنازعہ رہنے والی رجسٹریشن برانچ کو چار حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے مختلف اسسٹنٹس کی ضلع وائز تعیناتیاں کر دی گئی ہیں ۔
ان میں رجسٹریشن برانچ سے ہٹائے جانیوالے اسسٹنٹ رانا تاسین کو بھی دوبارہ لگا دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹس کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق طارق جاوید سٹینو کو ضلع خانیوال کے بوائز و گرلز سکولز و کالجز کی رجسٹریشن دی گئی ہے ۔
اس طرح رانا تاسین کوضلع لودھراں ، محمد الیاس صدیقی اسسٹنٹ کو ضلع وہاڑی کے بوائز و گرلز سکولز و کالجز کی رجسٹریشن دی گئی ہے۔
محمد احسن سینئر کلرک کو ملتان شہر و ضلع ملتان کے سکولوں و کالجوں کے رجسٹریشن کے امور دئیے گئے ہیں ،سکولز و کالجز کی رجسٹریشن دی گئی ہے۔
مزید براں سپرنٹنڈس کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں ۔
عباس قریشی سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ ایڈمن سے فنانس برانچ کیا گیا ہے ، مقصود شاہ کا تبادلہ سیڈمن برانچ جبکہ اصغر علی کا تبادلہ رجسٹریشن برانچ میں کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کے عہدے سے ترقی پانے والے بدرالزماں کی پوسٹنگ بطور سپرنٹنڈنٹ سکریسی برانچ میں کی گئی ہے، جبکہ محمد عثمان کو بھی ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔