Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کا بڑا اعزاز، "Y” کیٹگری میں شامل

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ویمن یونیورسٹی ملتان کے نو جرنلز کو وائی ’’ Y‘‘ کیٹیگری میں شامل کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی نے ریسرچ کے میدان میں نیا سنگ میل عبور کیا ہے، اس کے نو جرنلز وائی کیٹگری میں شامل کرلئے گئے ہیں، جن میں جرنل آف سماجی سائنس اور نقطہء نظر کی تاریخ، پاکستان جرنل آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی، بین الاقوامی جرنل آف لسانیات اور ثقافت،جرنل آف نینو سکوپ، جرنل آف شماریات کمپیوٹنگ اور بین الضابطہ تحقیق،۔جرنل آف مائکرو بیولوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس, الھدایہ اور جرنل آف اردو تحقیق: ارمغان شامل ہیں۔

اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے تقریب کا اہتمام کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کی ریسرچ کو تسلیم کرلیا گیا، اس کے نو جریدوں کو وائی کیٹگری دینا ہمارے اساتذہ کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انچارج جرنلز ڈاکٹر مریم زین اور پورا ایڈیٹوریل بورڈ مبارک باد کا مستحق ہے ، جن کی شبانہ روز کی مدد سے یونیورسٹی نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے اسکالرز کو دعوت دی کہ وہ اپنا معیاری تحقیقی کام اس جریدے میں اشاعت کے لیے بھیجیں جسے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویمن یونیورسٹی ملتان جرنلز جلد ہی دنیا کے اعلیٰ معیار کے جرنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گیا۔

اس موقع پر رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان نے ایڈیٹوریل بورڈ کو ایک اور سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی، اور کہا کہ ہماری ٹیم ترقی کے لیے پر عزم ہیں، اور ہماری ٹیم پورے جوش اور جذبے کے ساتھ اس پر کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر ایڈیٹوریل بورڈ کے سربراہوں اور اساتذہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button