Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے سر انجام دئے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر مریم ذین ، اسسٹنٹ رجسٹرار سائرہ ناصر اور تمام شعبوں کی چیئرپرسنز نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایچ ڈی سکالرز کی بیرون ممالک سے آنے والی 18 رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے جبکہ پی ایچ ڈی کے 37 نئے مقالوں کے خلاصوں کی منظوری دی گئی، اور پی ایچ ڈی کے دس سکالرز کےلئے سپروائرزرز کی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر میمونہ خان کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی معیار ی ریسرچ پر یقین رکھتی ہے ، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ، پی ایچ ڈی کے بڑھتے ہوئے کیسز ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن کی ریسرچ کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

ہماری فیکلٹی کی پروفیشنل اپروچ نے یونیورسٹی میں ریسرچ کا ماحول بنادیا ہے اور طالبات کو ریسرچ مواد کی رسائی دی جارہی ہے، جس کے اثرات سامنے آرہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button