Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی سکالرز شمیم منیر اور زرغونہ کنول کا پبلک ڈیفنس آج ہوگا
ترجمان کے مطابق شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی سکالر شمیم منیر کے مقالے کا پبلک ڈیفنس 14 مئی منگل کو ہوگا، ان کے مقالے کا عنوان ’’ٹیلی ڈراما میں پاکستانی ثقافت کے تنوعات‘‘ ہے، اسی طرح زرغونہ کنول کے پی ایچ ڈی مقالے کا عنوان ‘ مجلہ ” سویرا ” اور اس کے مدیر محمد سلیم الرحمن کی ادبی خدمات’ ہے ۔
انہوں نے اپنا مقالہ ڈاکٹر شاہدہ رسول کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے ان کے ممتحین میں علی گڑھ یونیورسٹی بھارت سے شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر شہاب ، اوسا یونیورسٹی جاپان سے ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ڈاکٹر لیاقت علی شامل ہیں۔
مجلسی دفاع کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوگی جبکہ چیئرپرسن ڈاکٹر عذرا لیاقت بھی موجود ہوں گی ۔