Paid ad
Breaking Newsتقریبات کا احوال

القادر میموریل کرکٹ کلب کی سالانہ تقریب کا احوال

القادر میموریل کرکٹ کلب رجسٹرڈ کے زیراہتمام تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب آفس میں منعقد ہوئی ، تقریب کی صدارت ناصر خان سابقہ فنانس سیکرٹری ایم ڈی سی اے نے کی، جبکہ مہمان خصوصی محمد صہیب قریشی ڈائریکٹر ای او بی آئی تھے۔
دیگر مہمانوں میں احمد رشید سیال،محمد اسلم خان صادق رشید سیال، حافظ عبدالمالک قریشی، محمد سرفراز خان، فرحان بشیر، محمد سہیل نوید فیاض انور، عطاء اللہ ندیم، باسط سلطان،واجد صدیقی،حبیب اللہ خان لاشاری،محمد شکیل خان، محمد عالیان خان، عمر فاروق شامل تھے۔
تقریب میں کلب کی کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد صہیب قریشی نے کہا کہ کھلیں انسان میں قوت مدافعت کے ساتھ ساتھ مضبوط فیصلے کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہیں، کھیلوں سے انسان نہ صرف صحت مند رہتا ہے بلکہ کسی بھی شعبہ میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتا ہے ۔
ناصر خان نے کہاکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد سے برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے، مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کیلئے ٹریک سوٹ دینے کا اعلان بھی کیا ۔
حافظ عبدالمالک قریشی نے کہاکہ ہمارزا کلب ایک آرگنائز کلب ہے ہم نے ملتان میں کئی معیاری اور یادگار ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا ہے ہم اکتوبر کے آخری ہفتے میں پانچویں القادر میموریل کلر ڈکٹ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروا رہے ہیں، جس میں 24 ٹیمیں شرکت کریں گی، یہ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلاجائے گا۔
مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں سفید یونیفارم تقسیم کیں، اور ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سینئر کھلاڑیوں میں یادگار شیلڈ بھی پیش کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button