Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آسٹریلین زرعی سائنسدان ایم این ایس یونیورسٹی پہنچ گئے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں آسٹریلین زرعی ماہرین پروفیسر ڈاکٹر ایڈورڈ لینڈ بیر، ڈاکٹر مائیکل مچل، ڈاکٹر جہانگیر،ڈاکٹر اسلم قریشی کا تین روزہ دورہ، دورہ کے دوران آسٹریلین زرعی سائنسدانوں نے زرعی جامعہ ملتان کے تجرباتی فارم جلال پور پیر والا کا دورہ کیا۔

اس کے علاوہ تجرباتی فارم کے اردگرد علاقوں(بستی کولاب اور میر کوٹ) میں نمکیات کو کنٹرول کرنے کے لئے کسانوں کے ساتھ لگائے گئے مشترکہ تجربات کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں مظفرگڑھ میں پروجیکٹ کے ساتھ شامل فارمرز کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور جدید طریقوں سے کی جانے والی ڈیری اور فروٹ فارمنگ کا بھی جائزہ لیا۔

آخری روز ڈیپارٹمنٹ آف سوایل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے تعاون سے کلراٹھی و نمکیات سے متاثرہ ناکارہ زمینوں پر زراعت کے موضوع پر ایک انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد ہوا۔

جس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔

اس انٹرنیشنل سیمینار میں آسٹریلوی زرعی سائنسدانوں نے نمکیات سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد ان میں درپیش مسائل کا بین الاقوامی سطح پر اپنائے گئے طریقوں کو اجاگر کیا، اور ‏سامعین کو بتایا کہ نمکیات سے متاثرہ زمینوں کے لئے ماڈرن ٹیکنالوجی کو کیسے استعمال کر کے کسانوں کو منافع بخش زراعت کی طرف لایا جا سکتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ نمکیات کے ساتھ رہنے کے لیے ہمیں اپنی ٹیکنالوجی کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا پڑے گا۔

ڈاکٹر تنویر الحق نے سا مین کو جلالپورپیروالہ اور مظفرگڑھ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں تجربات کے بارے میں بتایا۔

پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے یونیورسٹی کی طرف سے سلائن ایگریکلچر کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا تذکرہ کیا۔

سس سیمینار میں ڈاکٹر باقر حسین،ڈاکٹر شکیل احمد،ڈاکٹر محمد عمران،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر وزیراحمد خان،ڈاکٹر احمد محمود دیگر فیکلٹی ماہرین زراعت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button