Paid ad
Breaking Newsتقریبات کا احوال

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ٹرانسپورٹ میں ریٹائرمنٹ کی تقریب

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے دو ڈرائیورالطاف حسین اور شمریز حسین اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے ہیں۔
شعبہ ٹرانسپورٹ سے ریٹائر ہونے والے ڈرائیور الطاف حسین اور شمریز حسین کی 30 سالہ خدمات کے اعتراف میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔
جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ ڈرائیور حضرات اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے ہیں، انہو ں نے مزید کہاکہ شعبہ ٹرانسپورٹ میں خدمات سرانجام دینے والے ڈرائیور حضرات و دیگر عملہ محنت اور ایمانداری سے کام کریں۔ یونیورسٹی انتظامیہ ان کے لیے ہرممکن تعاون کرے گی۔
اس موقعہ پر چیئرمین ٹرانسپورٹ کمیٹی ڈاکٹر ناظم حسین لابر ، ٹرانسپورٹ آفیسر زاہد حسین ، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک صفدر حسین ،ملک آصف ، سینیئر نائب صدر عمران مسعود ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button