Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں مفت کتب کی فراہمی ختم

واجبات کی عدم ادائیگی پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اڑھائی کروڑ بچوں کو مفت کتابیں دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اگلے تعلیمی سال 2024- 25 میں سرکاری سکولز کے طلباء کو مفت کتابیں دینے سے انکار کردیا، حکومت پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی 10 ارب کی مقروض ہے۔

سابق حکومت نے 18 ارب کی کتابیں ٹھیکیداروں سے چھپوائیں جبکہ حکومت نے 8 ارب ادا کیئے۔ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق 10 ارب کے واجبات ادا نہیں کئے گئے، تو 2024 میں مفت کتابیں نہیں چھپیں گی۔

ٹیکسٹ بک بورڈ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا ہے،مفت کتابیں نہ ملیں تو سرکاری سکولوں کے اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے، پنجاب میں سرکاری سکولوں کے طلباء کو سالانہ فی کس 3 ہزار کی کتابیں مفت ملتی ہیں،رواں سال فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مفت کتابوں کیلئے صرف ساڑھے 3 ارب مختص کیے ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کتابوں کی چھپائی کیلئے یہ رقم ناکافی ہے، اگر مزید رقم جاری نہ ہوئی تو سال کے آخر تک کتابوں کی چھپوائی ممکن نہیں ہوگی، اور مفت کتب کا پراجیکٹ ختم کرنا پڑے گا اور کتب فراہم نہیں کی جائیں گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button