ٹی20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست
ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سپر 12 کا میچ دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 125 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
آسٹریلیا کے اوپنر آرون فنچ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی بھی کھلاڑی 20 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا۔
انگلینڈ کے چرس جورڈن نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چرس ووکاس اور ٹیمل ملز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے 12 ویں اوور میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہی ہدف کو پورا کر لیا۔
انگلینڈ کے کھلاڑی جوس بٹلر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز ناٹ آؤٹ رہے۔