Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بغیر لائٹس / خراب لائٹس والی گاڑیوں اور تیز لائٹس کا استعمال کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز

نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کی جانب سے ایسے ڈرائیورز پر جرمانے اور لائٹ اُتارنے کی وارننگ جاری

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے پولیس ایم 5 شیر اکبر کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا سرفراز احمد نے ملتان سکھر موٹروے پر چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں میں HID/LED لائٹس استعمال کرنے والے ڈرائیور حضرات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تمام ڈرائیور حضرات کو وارننگ جاری کر دی ہے اور ایسی تیز لائٹ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔
مزید بغیر لائٹس/ خراب لائٹس والی گاڑی چلانے کو ممنوع قرار دیا ہے اس سلسلے میں سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایسی گاڑیاں موٹروے روڈز پر چلنے والی دیگر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں اِن کے استعمال سے کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے ۔ایسے ڈرائیور حضرات پر جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔

ایس پی رانا سرفراز نے مزید بتایا یا کہ موٹر وے یا ہائی وے پر کسی بھی مدد یا شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن’130′ یا اسمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ’ سے مدد لی جا سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button