Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز ملتان کی شاندار کارکردگی، پانچویں پوزیشن حاصل کرلی
پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ملتان کی سکول انسپکشن پرفارمنس میں پانچویں پوزیشن، سکول امپروومنٹ آف فریم ورک ادارہ نے رپورٹ جاری کردی۔
تعلیمی حلقوں کی طرف سے سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان کو ملتان کی پانچویں پوزیشن آنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق سکول امپروومنٹ آف فریم ورک نے صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع کی اوور آل سکول انسپکشن پرفارمنس سالانہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں صوبہ پنجاب میں پہلی پوزیشن ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کی ہے، اور ڈسٹرکٹ ملتان کی سکول انسپکشن کے حوالے سے پانچویں پوزیشن آئی ہے۔
اس ہر تعلیمی حلقوں کی اعلی شخصیات کی طرف سے سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان کو ڈسٹرکٹ ملتان کی پوزیشن آنے پر مبارکباد دی ہے۔