Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بیرون ممالک کے تعلیمی ویزوں میں بڑے فراڈ پر ایچ ای سی حرکت میں آگیا

طلباء سے بیرون ممالک کے تعلیمی ویزوں میں بڑے فراڈ پر ایچ ای سی حرکت میں آگیا، والدین اور طلباء کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔

جاری اعلامیہ میں ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ کچھ بے ایمان افراد کنسلٹنٹ ظاہر کرتے ہوئے تعلیمی کنسلٹنسی، سٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کے شعبے میں طلباء سے فراڈ کر رہے ہیں۔

سیالکوٹ سے بڑا گروہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں تعلیمی ویزوں میں دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، طلباء اور والدین کسی بھی کنسلٹنسی یا ایجنسی کی خدمات میں شامل ہونے سے پہلے اس کی ساکھ اور ٹریک ریکارڈ کی اچھی طرح تحقیق اور تصدیق کریں۔

ان کی سرکاری ویب سائٹ چیک کریں،یونیورسٹیوں، پروگراموں، اسکالرشپس، یا ویزا کی ضروریات سے متعلق کسی بھی دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق کریں۔

درست معلومات کے لیے متعلقہ تعلیمی اداروں یا سرکاری سفارت خانے۔قونصل خانے سے رابطہ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button