Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے سکولوں کے لئے تعلیمی کیلنڈر 23- 2022 جاری کردیاگیا

ڈائریکٹوریٹ ڈی پی آئی سکولز جنوبی پنجاب نے سکولوں کے نیا تعلیمی کیلنڈر 2022-23جاری کردیا ۔

اس سلسلے میں مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مراسلے کے احکامات پر پوری طرح عمل کریں، اور نئے تعلیمی کیلنڈر کو فوری طور پر سکولوں میں نافذالعمل کریں اور اسکی رپورٹ بھی ارسال کریں ۔

نئے کیلنڈر میں تمام سرکاری ایام منانے کی تقریب منعقد کرانے بھی ہدایت کی گئی، 16دسمبر کو اے پی ایس کے طلباء کی یاد میں دعائیہ تقریب بھی منعقد کرائی جائے ، جبکہ امتحانات سے قبل موک امتحانات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

مارچ میں پاکستان ڈے منایا جائے گا، اگست میں آزادی کے حوالے سے تواتر سے مقابلے منعقد ہوں گے ،جن میں ڈرامہ، تقریری، پینٹنگ اور دیگر مقابلے شامل ہوں گے ۔

سب سے بڑا جھنڈ ا بنانے کا مقابلہ بھی ہوگا، شجرکاری مہم بھی شروع کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button