Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں ستمبر میں ہونے والے ایونٹس کا تعلیمی کلینڈر جاری

محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب نے سکولوں میں ستمبر میں ہونے والے ایونٹس کا تعلیمی کلینڈر جاری کردیا۔

تفصیل کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب نے تعلیمی کلینڈر جاری کردیا، جس کے مطابق ہائی اور ہائیر سکینڈری ونگ کے پیپر آج سے شروع چھ ستمبر تک اختتام پذیر ہوں گے ، نتائج کا اعلان اور والدین کے ساتھ میٹنگ 9ستمبر کو ہوگی۔

سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کی مہم 7ستمبر ست 13ستمبر تک کی جائے گی، جبکہ الیکشن 14 ستمبر کو ہونگے ، سکولوں میں کھیلوں کے مقابلے 15ستمبر سے 23 ستمبر تک جاری رہیں گے، جن میں ہاکی ، فٹبال ، والی بال ، اتھلیٹکس ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن شامل ہوں گے ۔

جبکہ پرائمری اور ایلمنٹری سکول کی سطح کے امتحانات ستمبر کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں منعقد ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button