Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن آج تحلیل ہو جائے گی

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (اے ایس اے) کی جنرل باڈی کا اجلاس آج بروز جمعرات دن 11 بجے گیلانی لاء کالج کے کمیٹی روم میں ہوگا، جس میں جامعہ زکریا کے تمام اساتذہ شرکت کریں گے۔

اجلاس کی صدارت صدر اے ایس اے پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض کریں گے، جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی سر انجام دیں گے۔

ایجنڈا کے مطابق یونیورسٹی میں امن و امان کی صورتحال اور طلباء تنظیموں کی جانب سے غنڈا گردی کے حالیہ واقعات پر بحث کی جائے گی۔ مزید برآں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی موجودہ منتخب ایگزیکٹو باڈی تحلیل کر دی جائے گی، اور نئے الیکشن کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

تاہم نئی ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات اور بعد ازاں اسکی حلف برداری تک جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی بدستور کام کرتے رہیں گے۔

یاد رہے پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کے مرکزی نائب صدر بھی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button