Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نہم امتحانات: پرچے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

پنجاب بھر میں اس وقت نویں کے امتحانات ہو رہے ہیں جن کے پرچے قبل ازوقت منظر عام پر آرہے ہیں، سیکرٹری ایچ ای ڈی نے اس کانوٹس لیتے ہوئے تمام چیئرمین بورڈز اور کمشنر کو فوری متحرک ہونے کا حکم دے دیا ۔

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام چیئرمین اور ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلاس 9 کے لیے امتحانی مراکز کے معائنہ اور نگرانی کو ترجیح دیں کیونکہ پرچہ شروع ہونے سے صرف 30-40 منٹ کے اندر سوشل میڈیا / واٹس ایپ گروپس پر سوالیہ پرچے گردش کرنے کی واضح اطلاعات ہیں، اس معاملے کی اطلاع حساس اداروں کو کردی گئی ہے تاکہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ایسے مجرم گروہوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

اس شخص/گروپ ایڈمن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی، جو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوالات کے پرچے شیئر کرنے کی سرگرمی میں ملوث ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button