Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے امتحان میں ناقص کارکردگی والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارکردگی والے سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹرک کے سالانہ نتائج میں خراب کارکردگی والے سکولوں کو محکمہ سکول ایجوکیشن نے ریکارڈ جمع کرنے کے احکامات دیئے ہیں، متعلقہ تعلیمی بورڈ سے کم نتائج والے سکول سربراہان اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملتان میں رواں سال کامیابی کا تناسب 85 فیصد رہا ہے، 74 فیصد سے کم نتائج دینے والے اساتذہ اور سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کارروائی کا حتمی فیصلہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button