Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا مسلم سکول پر چھاپہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے بغیر پروٹوکول گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان کا اچانک دورہ کیا، سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین بھی ان کےہمراہ تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کلاس رومز، گراونڈ، لان اور سٹور رومز کا معائنہ کیا، سکول میں صفائی کی صوتحال اور لان اور گراونڈز کی دیکھ بھال انتہائی نامناسب تھی۔ طلباء کے زیر استعمال کلاس رومز کا فرنیچر بوسیدہ تھا، جبکہ نئی کرسیوں کو استعمال کرنے کی بجائے ایک کمرے میں رکھا گیا تھا۔

کلاس رومز میں روشنی کا مناسب انتظام نہیں تھا جبکہ شکستہ حال فرنیچر اور کاٹھ کباڑ کو عرصہ دراز سے ایک بڑے سٹور میں رکھا گیا تھا۔ گیلریوں میں آویزاں نقشے شکست و ریخت کا شکار تھے، اور سکول کی تاریخی عمارت کی گزشتہ کئی برس سے مرمت نہیں کی گئی تھی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے سکول کی مجموعی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، اور اسے بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وسیع رقبے پر واقع سکول کی تاریخی عمارت کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور نہ سکول انتظامیہ نے بلڈنگ کی مرمت اور فرنیچر کے حصول بارے کوئی کاوش کی ہے۔

انہوں نے ہیڈ ماسٹر سے استفسار کیا کیا کہ سکول کی ایسی صورتحال کا سٹوڈنٹس پر کیا اثر پڑے گا۔

کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ سٹوڈنٹس کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے صاف ستھرا ماحول بہت ضروری ہے، اور سرکاری سکولوں کا ماحول اور معیار تعلیم بہتر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ سکول کی دیکھ بھال اپنے گھر کی طرح کریں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ یہ بات غور طلب ہے کہ والدین سرکاری سکولوں کو ترجیح نہیں دیتے اپنے بچوں کو پڑھانے کے لئے پرائیویٹ سکول کا رخ کرتے ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے پڑھانے کا طریقہ کار جانچنے کے لئے ایک کلا س روم میں سٹوڈنٹس کے ساتھ بیٹھ کر لیکچر بھی سنا۔

انہوں نے پرائمری سیکشن کا بھی وزٹ کیا اور بچوں سے گفتگو کی، سکول کے ہیڈ ماسٹر اکرم شاہد نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکول میں 2222 بچے زیر تعلیم ہیں، جبکہ سکول کے ٹیچنگ سٹاف کی تعداد 71 اور نان ٹیچنگ سٹاف کی تعداد 11 ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button