Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایڈمن سیکنڈری) کا سمرا پبلک سکول کا دورہ
ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایڈمن سیکنڈری) مسرت جبیں نے گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان کا سرپرائز وزٹ کیا، سینیئر ٹیچرز ہاشم خان ، چوہدری محمد علی اور رانا تنویر نے استقبال کیا۔
انہوں نے سکول سیکنڈ ٹرم کے امتحانات کا معائنہ کیا، پرچوں کے معیار اور انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھیں، کیونکہ بچے ہی ملک اور قوم کا مستقبل ہیں اور انہوں نے ہی مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔
میڈم مسرت جبیں نے سکول کی تزین و ارائش، کمپیوٹر لیب اور ای سی ای روم کا وزٹ کیا، انہوں نے کہا حکومت بہتر اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
اساتذہ انرولمنٹ اور بہترین رزلٹ کے لیے اپنے تجربے اور قابلیت سے اپنے سکولوں میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔