Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایڈوانس ریسرچ اور جدید سافٹ ویئر کے استعمال بارے ٹریننگ مکمل

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام ایڈوانس ریسرچ اور جدید سافٹ ویئر کے استعمال بارے ٹریننگ مکمل ہوگئی، ٹریننگ ورکشاپ دو ہفتے تک جاری رہی ۔

افتتاحی سیشن میں ورکشاپ کی فوکل پرسن ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ ریسرچ کےلئے جدید ٹول کے استعمال سے ہم حقیقی اعداد وشمار تک پہنچ سکتے ہیں، یہ ورکشاپ نئے ریسرچ کرنے والوں کےلئے ایک نادر موقعہ ہے، جہاں وہ تحقیق کو جدید تقاضوں سے مزین کرسکتے ہیں۔

مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ریسرچ کے میدان میں طالبات کو حقیقی اعداد وشمار تک جانا ضروری ہے، جس کےلئے ان کو محنت اور صیح راستے کا تلاش کرنا ہوگا، ویمن یونیورسٹی میں ان کو گائیڈدینے کےلئے اساتذہ موجود ہیں۔

اختتامی سیشن کی مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ محققین کو اپنی تحقیقی مہارت کو بروئے کار لاتے رہنا چاہیے ، اور علم کو کبھی بھی روکا نہیں جانا چاہیے، خوشی ہے کہ ویمن یونیورسٹی کی اساتذہ ریسرچ کے جدید تقاضوں سے واقف ہیں، اور اپنی طالبات اور فیکلٹی کو بھی ان سے آراستہ کررہے ہیں۔

ایس پی پی سافٹ ویئر ڈیٹا مینجمنٹ، ایڈوانس اینالیٹکس، ملٹی ویریٹی تجزیہ، کاروباری ذہانت، اور مجرمانہ تفتیش میں استعمال ہوتا ہے، جسے کے نتائج حقیقت کے قریب ترین ہوتے ہیں۔

شعبہ انگریزی کی فیکلٹی اور فوکل پرسن میمونہ خان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں کہ انہوں نے محققین کے لیے ایسے مواقع پیدا کئے ۔

ریسورس پرسن ڈاکٹر ناہید کوثر نے شرکا کو ریسرچ سکالرز کو مقداری تجزیہ کی تکنیک ، ڈیٹا انٹری ، ٹی ٹیسٹ اور دیگر ٹولز بارے آگاہی فراہم کی ۔

اس موقع پر ائیر یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد اور کامسیٹس یونیورسٹی سے ڈاکٹر منیر احمد اور دیگر شرکا بھی موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button