Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے جاری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2023 میں دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)، بی کام (ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)، بی ایڈ میں (ڈیڑھ سالہ،اڑھائی سالہ، چار سالہ)، بی بی اے ، ایسوسی ایٹ ڈگری کی بنیاد پر بی ایس دو سالہ ،بی اے ،بی ایس سی کی بنیاد پربی ایس اڑھائی سالہ ،انٹرمیڈیٹ ڈگری کی بنیادپر بی ایس چار سالہ ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں جرمیات، ایجوکیشن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ،ایجوکیشن لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ، انوائرمینٹل ہیلتھ اینڈ سیفٹی، انٹرپرنیورشپ، جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، پاپولیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ،سپلائی چین مینجمنٹ جب کہ چھ ماہ کے سر ٹیفکیٹ کورسز میں اللسان العربی، عربی بول چال، لغت الاقرآن،۔لائبریرین شپ ،لیٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، آرگینک کچن گارڈئین، پبلک ہیلتھ،ای کامرس سکلز پروگراموں کے داخلہ جات میں بغیر لیٹ فیس کے 7 ۔ نومبر 2023ء تک توسیع کر دی ہے۔
جبکہ پہلے سے جاری طلباء کے لیے مورخہ 25 اکتوبر آخری تاریخ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام بی ایس ،پوسٹ گریجویٹ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز میں داخلہ جات آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، آن لائن اپلائی کے لیے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں فرنٹ ڈیسک بھی قائم کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button