Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گولڈ جوبلی تقریبات شروع ہوگئیں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کی 50 سالہ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کیک کاٹا، اے آئی او یو سے فارغ التحصیل ایلومینائی طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔

ایلومنائی طلباء نے اوپن یونیورسٹی سے اپنی وابستگیوں اور یادوں کو تازہ کیا، یونیورسٹی حکام کی طرف سے ایلومینائی تجاویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

دریں اثناء اسلام آباد سے ملتان کے دورے پر آئے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے بھی ایلومینائی اجلاس میں شرکت کی، اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہی ہے ۔یونیورسٹی کے ایل ایم ایس سسٹم کو مزید بہترکیا جا رہا ہے طلبہ وطالبات کو ان کی دہلیز پر تعلیم فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل برو کار لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایڈمیشن سے لے کر ڈگری کے اجراء تک تمام مراحل کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ۔ طلباء وطالبات کی سہولت کے لیے پاکستان بھر میں سوئفٹ سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ سوئفٹ سنٹرز پر طلباء و طالبات کو آن لائن داخلہ اور فیس جمع کروانے کی سہولت میسر ہو گی ۔ سوفٹ سنٹر پر طالب علم کو کسی بھی قسم کے اضافی چارجز نہیں دینا پڑیں گے ۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اعلیٰ معیار کے ٹیوٹرز۔ اور ریسورس پرسن کا انتخاب کرتی ہے ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کوالٹی آف ایجوکیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 46 لاکھ طلبہ و طالبات کو ڈگریاں جاری کر چکی ہے ایک سمسٹر میں7 لاکھ طلباء وطالبات کو تعلیم دی جاتی ہے ۔ ریسرچ پروجیکٹس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے ۔ ڈگری اجراء کے مسائل کو فوری حل کیا جا رہا ہے. اس موقع پر ڈی جی ریجنل سروسز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان بھی موجود تھے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button