Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے قیامت ڈھادی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امتحانات کا سنٹر عین وقت پر تبدیل، طالبات کا احتجاج

بتایا گیاہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بی اے جنرل کے امتحانات گزشتہ روز شروع ہونا تھے ، طالبات کا ایک سنٹر گورنمنٹ ملت گریجویٹ گریجویٹ کالج سینٹر ممتاز آباد،ملتان مقرر کیا گیا، جب طالبات دو بجے دوپہر وہاں پہنچیں تو وہاں پر نوٹس کے ذریعے سنٹر گورنمنٹ زینب گرلز گریجویٹ کالج چوک شہیداں منتقلی کا نوٹس آویزاں تھا۔

عین وقت پر سنٹر تبدیل ہونے پر طلبات اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ یہ سنٹر ممتاز اباد سے کافی دور تھا، جس کے باعث طالبات امتحان میں شرکت کے لیے تاخیر سے پہنچیں، طالبات اور والدین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button