Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کا اعلان کردیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار 2023 کے داخلے 15 جنوری سے شروع ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں میٹرک۔ میٹرک درس نظامی (ثانویہ عامہ) ایف اے۔آئی کام۔ایف اے درس نظامی (ثانویہ خاصہ) سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلے ہوں گے۔

میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلے کی آخری تاریخ 21 فروری 2023 ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء کے لئے خوشخبری ہے کہ اب میٹرک میں داخلہ لینے کے لئے مڈل سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔

میٹرک میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلباء مڈل سرٹیفیکیٹ کے بغیر داخلہ لے سکتے ہیں۔

داخلہ لینے کے لئے ب۔ فارم کی کاپی یا شناختی کارڈ کی کاپی لازمی مہیا کرنا ہو گی۔

داخلہ لینے کے لئے طالب علم کے لئے ضروری ہے کہ اس کی عمر 13 سال سے کم نہ ہو۔

لہذا ثبوت کے طور پہ ب فارم کی کاپی یا شناختی کارڈ کی کاپی میٹرک کے داخلہ فارم کے ساتھ لگانا لازمی ہو گی۔

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان قیصر عباس کاظمی نے کہا کہ پی ایچ ڈی پروگرامز۔ ایم فل /ایم ایس پروگرامز۔بی ایس 4سالہ پروگرامز (ایف ایس سی بیسڈ)۔بی ایس 2.5سالہ(بی ایس سی بیسڈ) پروگرامز کے آن لائن داخلے مین کیمپس میں 15جنوری سے شروع ہوں گے، جو 15فروری 2023 تک جاری رہیں گے۔

تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس آن لائن دستیاب ہوں گے۔ داخلے کے امیدواروں کو فارم دوسرے ضروری کاغذات کے ساتھ اپ لوڈ کرنا ہوں گے تاہم جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں وہاں پر پرنٹڈ پراسپکٹس اور داخلہ فارم میسر ہوں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان نے ریجن کی تمام تحصیلوں میں پراسپکٹس سیل پوائنٹس قائم کردیے ہیں۔

مزید برآں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو داخلہ فیس بھی آن لائن جمع کروانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button