علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی : ورکشاپ کا شیڈول جاری
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2023 میں پیش کئے گئے پروگراموں میں سے بی ایڈ،ایم ایڈ /ایم اے سپیشل ایجوکیشن کے فیس ٹو فیس اور ٹیچنگ پریکٹس کورس کی تعلیمی و تربیتی ورکشاپ 15تا17 ۔ اگست ،ایم اے ایجوکیشن پروگرام کے کورس کو15تا 20 ۔ اگست سے شروع ہو رہی ہیں ۔
تمام طلباء وطالبات کو اطلاعی خطوط ان کے ایڈریس پر بھجوا دیئے گئے ہیں، تاہم اگر کسی بھی طالب علم کو اطلاعی خطوط نہ ملا ہو تو یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں یا علاقائی کیمپس سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔
مزید برآں یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023 میں پہلے فیز کے داخلہ جات 15جنوری سے جاری ہیں۔
یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس میں بی ایس سی ایس پروگرام میں ریگولر کلاسز کا اجراء بھی ہو چکا ہے، جس میں تحصیل ملتان، شجاعباد، جلال پور پیروالہ، جہانیاں ،کبیروالہ، خانیوال اور میاں چنوں کے طلباء وطالبات داخلہ لے سکتے ہیں۔