Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس : سول ایوی ایشن کے عالمی دن کے سلسلہ میں ‘ایئر فیئر’ کا انعقاد

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں سول ایوی ایشن کے عالمی دن کے سلسلہ میں ایئر فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ماڈلز کے ایئر کرافٹس نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔

ایئر کرافٹس نے پرواز کا مظاہر کیا، فراٹے بھرتے ایئر کرافٹس چند منٹوں میں ہوا سے باتیں کرتے بلندیوں پر پہنچ گئے ۔ایئر فیئر میں مختلف کالجز ، یونیورسٹی کے طلباء ،فیملیز نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں سول ایوی ایشن کی اہمیت سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے، 1996 میں اقوام متحدہ کی قرارداد کے ذریعے اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایئر فیئر کے انعقاد کا مقصد طلباء میں سول ایوی ایشن کی ڈگری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں سول ایوی ایشن کی کلاسز جاری ہیں ۔سول ایوی ایشن کی ڈگری حاصل کرنیوالے طلبہ کے پاس بہتر ملازمت حاصل کرنے کے مواقع ہیں، طلباء کو اس ڈگری میں داخلہ لینا چاہئے۔

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں طلباء کی تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے، کیمپس میں ڈسپلن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ۔

طلباء کا کہنا تھا کہ ملتان میں پہلی یونیورسٹی ہے جو سول ایوی ایشن پر توجہ دی رہی ہے، اور اس قسم کی نمائش کا انعقاد کر رہی ہے۔
طلباء کا مزید کہنا تھا کہ نمائش میں ایئر کرافٹس دیکھ کر انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔

اس موقع پر ایچ او ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر میاں عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ممتاز خان نیازی ، آصف گجر ، خرم گجر،خرم گجر ،بلال حسن فیکلٹی و سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button