Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی کا اعزاز ، عالمی رینکنگ میں تیسرا نمبر

تعلیمی معیار کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی ایئر یونیورسٹی تیسرے نمبر پر آگئی ۔اس کیٹگری میں پاکستان کی 232جامعات شامل ہیں ۔کیو ایس (Q S) عالمی رینکنگ میں ایئر یونیورسٹی کا15 واں نمبر ہے ۔
ٹائمر رینکنگ میں ایئر یونیورسٹی کا چھٹا نمبر ہے، ایچ ای سی ریسرچ بیسڈ رینکنگ میں ایئر یونیورسٹی کا ملکی سطح پر 8واں نمبر ہے ۔

ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس ڈاکٹر غلام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایئر یونیورسٹی میں ڈسپلن اور تعلیم کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاتا ۔ایئر یونیورسٹی انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کو فالو کر رہی ہے اور ترقی کی جانب گامزن ہے ۔

کوالٹی اشورنس آفیسر بلال حسن نے کہاکہ عالمی رینکنگ میں یونیورسٹی کے کلاس رومز ، لائبریری ،کمپیوٹر لیبس ، ٹیچر ز ، انفراسڑکچر ،ریسرچ ،انڈسٹری بیسڈ پراجیکٹ کو مدنظر رکھ کر یونیورسٹیز کو رینک جاری کئے جاتے ہیں ۔

ایئر یونیورسٹی این سیک سے منظور شدہ یونیورسٹی ہے ۔ایئر یونیورسٹی میں کوئی پروگرام ایچ ای سی سے این او سی لئے بغیر شروع نہیں کیاجاتا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button