ملتان ٹیسٹ : سعود شکیل کا کیچ، علیم ڈار تنقید کی زد میں
ایمپائر کے متازع کیچ نے پاکستان کو جیت سے محروم کردیا۔
ماہرین کی شدید تنقید، گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز میچ میں اس وقت ڈرامائی صورتحال پیداہوگئی جب وکٹ پر موجود پاکستان کی واحد امید سعود شکیل کا کیچ وکٹ کیپر پوپی نے ڈائیو لگا کرپکڑا ،
۔
یہ واضح نظر اآرہا تھا کہ آدھی سے گیند ان کے گلوز سے باہر تھی، جوزمین پر لگی مگر علیم ڈار نے معاملہ تھرڈ ایمپائر کیطرف بھجواتے ہوئے سافٹ فیصلہ بھی سنادیا ، جو تھرڈ ایمپائر کےفیصلے پر اثر انداز ہوا اور 94 رنز پرکھیلنےوالے سعود کو آوٹ قرار دےدیاگیا۔
جس پرماہرین کرکٹ راشد لطیف ، مائیک اتھرٹن اور وقار یونس نے ایمپائر کی بڑی غلطی قرار دیا اور کہا کہ اگر ایمپائر کو معاملہ سمجھ نہیں آرہا تھ اتو پورا کیس تھرڈ ایمپائر کو بھجوا دیتے ۔
ایک فیصلے نے پاکستان کو جیت سے محروم کردیا ۔